مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے یونان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی تیل بردار دو کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔
ایرانی سپاہ کی بحریہ نے اپنے ایک بیان میں یونان کی تیل برداردو کشتیوں کو قبضہ میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان کی تیل بردار دو کشتیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں قبضہ میں لیا گيا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل یونان نے ایران کی تیل بردار ایک کشتی کو قبضہ میں لے کر امریکہ کے حوالے کردیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے خلیج فارس میں یونان کی دو تیل بردار دو کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کی تیل بردار دو کشتیوں کے نام " Prudent Warrior اور Delta Poseidon " ہیں ۔
آپ کا تبصرہ